PML-N politics is coming to an end with statement against Pak army: Sheikh Rashid
03 دسمبر 2020 (19:11) 2020-12-03

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن کیخلاف بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جیسی اسٹریٹجی بنائے گی ، حکومت بھی ویسی ہی بنائے گی، اپوزیشن جان لے حکومت جلسے جلوسوں سے جانے والی نہیں ، لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے جو بیانیہ پاک فوج کیخلاف دیا دانتوں کیساتھ گانٹھیں کھولیں گے ،اب پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں آئے گا،اگر کسی شخص کو غلط فہمی ہےوہ جلسوں سے عمران خان کو اتار دے گا اس کی غلط فہمی میں ہے،حکومت ہر حال میں 5 سال پورے کرے گی ۔

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی شہباز شریف سے افسوس کیلئے گئے یہ اچھی بات ہے ،چوہدری نثار نے بھی شہبازشریف سے ملاقات کرکے بہت اچھا کیا، مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ دکھ سب کیلئے ایک جیسا ہے،شریف برادران سے میں نے بھی ٹی وی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا وفا کرو گے تو وفا کرینگے ،پاک فوج کیخلاف بیانیے سے ن لیگ کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ۔


ای پیپر