Pak army exposes India
03 دسمبر 2020 (15:49) 2020-12-03

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ بھارت افغان سرزمین کواستعمال کرکےسی پیک کونشانہ بناتاہے،بھارت سی پیک کوترقی کرتےنہیں دیکھناچاہتا، بھارت کےپاس دہشت گردموجو د ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ پاکستان کے اندر دہشتگرد کاروائیاں کرتا ہے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا بھارت سی پیک پرکام کرنےوالی چینی افرادی قوت،مقامی لیبرکونشانہ بناتاہے، بھارت کی طر ف سےسیکیورٹی خطرات کیخلاف مکمل تیاری کررکھی ہے،ان شاء اللہ سی پیک پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے خاص 2 ڈویژن فورس تشکیل دی ہیں،8،9 ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں،چینی پارٹنرز سی پیک سیکیورٹی کےا نتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی پاکستان سے جوڑتاہے، بھارت کی طرف سے ہمیشہ ایسی کوشش رہی ہے، بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے،بھارت ایک طویل عرصے سے  ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتاآ رہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے۔


ای پیپر