OIC foreign ministers will be held in Pakistan
03 دسمبر 2020 (16:15) 2020-12-03

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطین کشمیر سمیت متعدد ایشوز زیر غور آئے،او آئی سی وزرائے خارجہ نے کشمیر پراپنےاصولی مؤقف کا اعادہ کیاہے ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کیخلاف قرارداد منظور ہوچکی ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ،اوآئی سی کے رکن ممالک نے  مسلسل کشمیریوں کی منصفانہ حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کی ،ترجمان دفتر خارجہ نے بڑی خبر دیتےہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس پاکستان میں ہوگا۔

زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے او آئی سی اجلاس کیخلاف بھارتی وزیر خارجہ کا بیان محض پروپگینڈ اہے ،جسے پاکستان مسترد کر دتا ہے ،بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشگردی کو فوری بند کرے ۔

انہوں نے کہا چینی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ،چینی وزیردفاع کےدورہ پاکستان میں دوطرفہ تعاون اور سلامتی سےمتعلق امورزیرغورآئے،پاکستان اور چین کی مسلح افواج کےد رمیان دفاعی تعاون کےفروغ کا معاہدہ طے پا چکا ہے ۔


ای پیپر