Maryam Nawaz's explosive announcement even before the Lahore meeting
03 دسمبر 2020 (21:31) 2020-12-03

لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم جلسے سے قبل ہی بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور جلسے سے پہلے ریلیوں کی صورت میں مختلف حلقوں کا دورہ کرینگی ۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز نے لاہور میں 13دسمبر جلسے سے قبل ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا،واضح رہے اس وقت لاہور پنجاب میں عالمی وبا کی وجہ سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے ،حکومت کی طرف سے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کےپیش نظر مزید سختی کر دی گئی ہے ، اسی صورتحال میں مریم نواز نےلاہور میں ریلیوں کی شکل میں مختلف حلقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سات دسمبر کو مریم نواز تین حلقوں کا دورہ کریں گی،مریم نواز این اے ایک سو اٹھائیس داروغہ والا میں کارکنان سے خطاب کریں گی،داروغہ والا سے این اے ایک سو چوبیس کے رہنما کارکنان مریم نواز کا کپ سٹور جی ٹی روڈ پر استقبال کریں گے،عالمی وبا کی اس صورتحال میں شاہدرہ میں این اے ایک سو تئیس کے رہنما کارکنان مریم  نواز کااستقبال کریں گے۔


ای پیپر