Fraud in the name of elections in Pakistan, Khawaja Saad Rafique
03 دسمبر 2020 (17:42) 2020-12-03

لاہور :رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کاووٹ چوری کیا گیا،اب ہماری ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں ،پاکستان میں الیکشن کے نا م عوام کیساتھ فراڈ کیا گیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ ن نے حکو مت کیلئے تاریخی کام کیے ہیں ،ن لیگ نے عوام کیلئے یونیورسٹیاں بنائیں،مسلم لیگ (ن) نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا،مسلم لیگ ہی تھی جس نے  اورنج لائن، میٹرو بسیں بنائیں،پاکستان میں الیکشن کے نام پر  فراڈ کیا گیا، لوگوں نے ووٹ نوازشریف کو دیا، نتیجہ عمران خان کے حق میں نکالا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کبھی کرپشن کا کارڈ، کبھی مذہب استعمال کیا گیا،2014 میں کردار کشی، جھوٹ بولنے کا تماشہ شروع ہوا، مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ ختم کی،ریلوے کا نظام بہتر کیا،تحریک انصا ف پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا حکومت نے اشیائے خورونوش اور ڈالر کو مہنگا کیا،انہی لوگوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو گھر دینگے لیکن آج ان کی چھت چھین لی گئی ۔

عمران خان کہتے تھے لاکھوں نوکریاں فراہم کرینگے لیکن آج دیکھ لیں لاکھوں کو بیروزگار کردیا ،حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے،حکومت نے ڈھائی سال میں سوائے یوٹرن کے اور کوئی کام نہیں کیا۔


ای پیپر