British Prince of Wales Prince Charles telephoned Prime Minister Imran Khan
03 دسمبر 2020 (17:56) 2020-12-03

لندن :برطانوی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ،برطانوی پرنس نےدولت مشترکہ ممالک کے درمیان قریبی اور منفرد تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری  اعلامیہ کے مطابق کہا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہترین دوستی کا مظہر ہیں،شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

پرنس آف ویلز نے کہا برطانیہ پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا،شہزادہ چارلس نے پاکستان میں عالمی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان حکومت نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی اور پاکستانی کمزور طبقے کو مدد فراہم کی .

واضح رہے برطانیہ آئندہ سال موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے ، پرنس آف ویلز کا موسمیاتی تغیر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیرمقدم بھی کیا ،شہزادہ چارلس نے کہا   برطانیہ، پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔


ای پیپر