telephone conversation,nawaz sharif,asif zardari,importantm,pdm jalsa
03 دسمبر 2020 (23:16) 2020-12-03

کراچی:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ترین ٹیلی فونک رابطہ۔ نواز شریف نے آصف زرداری کو ان کی بیٹی کی منگنی پر مبارکباد دی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے. جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران زرداری اور نواز شریف دوسرا اہم رابطہ ہے .نواز شریف نے آصف زرداری کو بختاور بھٹو کی منگنی پر مبارکباد بھی دی۔

میاں نواز شریف نے آصف زرداری کو پی ڈی ایم کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں آصف زرداری نے بھی اپنے رائے سے انہیں آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اپوزیشن کی تحریک اسی طرح سے جاری رکھی جائیگی 


ای پیپر