Pakistan's big decision regarding Iran
03 دسمبر 2020 (22:54) 2020-12-03

اسلام آباد : پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال میں ایران ایشو پر خاموشی توڑ دی ، پاکستان نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  ایسے واقعات ریاستی تعلقات اور بین الاقوامی قانون سمیت تمام اقدار کے منافی ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق ایسے واقعات ریاستی تعلقات اور بین الاقوامی قانون سمیت تمام اقدار کے منافی ہیں، پاکستان مرحوم سائنسدان کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

پاکستان کا کہنا تھا افسوسناک واقعہ نے خطے میں امن و استحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان تمام فریقین کو ہر ممکن تحمل، خطے میں کشیدگی ہوا دینے سے گریز پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے ایرانی ایٹمی سائنسدان کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر گئی ہے ،ایران نے امریکہ سمیت یو اے ای کو دھمکی دے ڈالی ہے کہ اگر یو اے ای کی سرزمین ایران کیخلاف امریکہ نے استعمال کی تو ایران بدلے کی صورت میں یو اے ای پر میزائل فائر کر دیگا ۔


ای پیپر