Trump,presidential,US President,winning,next president
03 دسمبر 2020 (22:51) 2020-12-03

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چار سال بعد دوبارہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کر کے امریکی صدر بنیں گے۔

امریکی میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے  جس میں وہ وائٹ ہائوس میں ہونے والی ایک پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کے اقتدار کے چار سال شاندار رہے ٗ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے چار سال بھی ہمیں مل جائیں لیکن اگر ایسا نہ ہو سکتا تو 2024میں دوبارہ انتخابی میدان میں اتروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈاک کے ذریعے جو ووٹ ڈالے گئے ان میں فراڈ ہوا اور اس طرح سے مجھے الیکشن میں ہرایا گیا۔ اس کو ٹرمپ نے ووٹنگ فراڈ کا نام دیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیم نے چار سال بعد انتخابات میں ٹرمپ کی انتخابی مہم پر ابھی سے کام کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ 


ای پیپر