European Commission,Pakistani,Airlines,planes,Aviation,pilots
03 دسمبر 2020 (22:22) 2020-12-03

اسلام آباد :یورپی کمیشن نے پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائن کے طیاروں کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ایوی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی پائلٹس کو لائسنس کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے۔

ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی کمیشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے یورپی ممالک میں پی آئی اے کی پرواز پر پابندی اٹھانے کے مطالبہ پر جوابی خط لکھتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ ابھی پورپی کمیشن کی طرف سے پاکستانی طیاروں پر عائد پابندی ختم کرنا ممکن نہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کو چاہیے کہ پائلٹ کو لائسنس کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزیدسفاف بنائے اور اس کو فول پروف بنانا بھی بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طیاروں کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا  جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم پاکستان سول ایوی ایشن کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنا سکیں۔ اسی طرح پائلٹ کو جاری کئے جانے والے لائسنس کے طریقہ کار کو بھی مزید موثر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کیلئے یورپی ممالک میں فضائی پروازوں کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کر رکھا ہے۔ 


ای پیپر