Dow Ojha,Hospital,stopped,operation,stitching,patient
03 دسمبر 2020 (18:16) 2020-12-03

کراچی : ڈائو اوجھا ہسپتال  میں ڈاکٹروں نے ایک 20 سالہ مریضہ کے سینے کی سرجری مکمل کئے بغیر ٹانکے لگا کر آپریشن روک  دیا اور مبینہ طور پر اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دوران آپریشن اس لڑکی کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کے سینے کے امراض کے اوجھا انسٹی ٹیوٹ میں 20 سالہ مدیحہ کا آپریشن جاری تھا جب ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر اطلاع ملی کہ مریض کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے آپریشن اسی وقت روک دیا اور مریضہ کو ٹانکے لگا کر اسے وارڈ میں واپس منتقل کر دیا گیا۔

مدیحہ سینے کے مرض میں ہسپتال میں داخل تھی جہاں پر دیگر ٹیسٹ کے ساتھ عالمی وبا کا ٹیسٹ 24 نومبر کو کیا گیا تھا مگر مریضہ میں عالمی وبا کی کوئی علامات نہیں  تھیں۔ آپریشن 26 نومبر کو کیا گیا جس دوران  عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس وجہ سے آپریشن نامکمل  چھوڑ کر ٹانکے لگا دئیے گئے

اس سارے واقعہ کی ویڈیو ایک شہری نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد ایک طوفان بپا ہو گیا۔  عوام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس غیر انسانی عمل کا فوری طور پر ایکشن لیں اور انکوائری کر کے معلوم کیا  جائے کہ آخر ایسی کیا نوبت آگئی تھی کہ مریضہ کا آپریشن مکمل نہیں کیا گیا اور دراصل اس کی وجہ کیا ہے۔


ای پیپر