Successful, power show, PML-N, Maryam Nawaz, PDM
03 دسمبر 2020 (11:39) 2020-12-03

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں جلسوں کے بعد خیبر پختونخوا میں جلسے شروع کئے جن میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں سوات میں کامیاب جلسے کے بعد ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ میں بھی مسلم لیگ (ن) نے بڑا جلسہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز جلسوں سے خطاب کر رہی ہیں۔ کیونکہ اس وقت مسلم لیگ (ن) قائد محمد نواز شریف علاج کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پابند سلاسل ہیں۔ مریم نواز میدان میں نکلی ہیں عوام نے ان کے جلسوں میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مریم نواز کو مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور، تاجر، صنعتکار، سرمایہ کار اور سرکاری ملازمین معاشی بد حالی کی وجہ سے سخت بے چینی کا شکار ہیں۔ دو سال سے زائد عرصہ میں ملک کی معیشت کو اس حال تک پہنچا دیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں بھی بہتر ہونے کی اُمید نہیں رکھی جا سکتی۔ ملک کی تاریخ میں ڈھائی سال میں سب سے زیادہ قرضہ لیا گیا حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کی شرح میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، اس کی مثال بھی ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اشیائے خور و نوش جن میں آٹا، تیل، دالیں اور چینی شامل ہیں، عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ حکمران جن اشیا کی قیمتوں 

میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہیں اُن کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر نظر ڈالی جائے تو اُس وقت ہر طبقہ خوشحال تھا۔ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا۔ ایف بی آر کا ریونیو 19 ارب سے بڑھ کر 38ارب تک پہنچ گیا تھا۔ پانچ سال تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی دباؤ کے باوجود گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا، تیل کی قیمتیں بھی کم تھیں۔ پاکستان کی حصص مارکیٹ کا شمار جنوبی ایشیا کی نمبرون سٹاک ایکسچینج میں ہوتا تھا۔ محمد نواز شریف کو سول بالا دستی کے جرم کی پاداش میں اقتدار سے الگ کیا گیا جس کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کا پہیہ رُک گیا جس کے نتائج قوم بھگت رہی ہے۔ بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے پاس ایک بہترین معاشی ٹیم ہے جو ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کو کامیاب بنانے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار محمد یوسف کو جاتا ہے جلسے کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ (ن) ہزارہ ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں، ایم این ایز، ایم پی ایز اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ سمیت ناظمین کے اجلاس منعقد کئے گئے۔ مانسہرہ کے جلسے کو بڑا پاور شو بنانے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ مانسہرہ اور ایبٹ آباد کی مسلم لیگ (ن) کی تنظیموں نے بھرپور کردار ادا کیا سابقہ وفاقی وزیر و پارلیمانی لیڈر سردار محمد یوسف ان کے ساتھیوں سابقہ ناظمین نے جلسے کی کامیابی کے لیے دن رات کام کیا مسلم لیگ (ن) ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود کی جلسے کے حوالے سے کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔

ایبٹ آباد سے بہت بڑا جلوس جس کی تعداد ہزاروں میں تھی مرتضیٰ عباسی ایم این اے کی قیادت میں روانہ ہوا۔ حویلیاں موٹر وے انٹرچینج پر مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور مرتضیٰ جاوید عباسی ایم این اے کو مبارکباد دی اور مریم نواز نے تیرا بھائی میرا بھائی مرتضیٰ جاوید بھائی کے نعرے لگائے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی ایم این اے اپنے قائد محمد نواز شریف کی بیٹی کا تاریخی استقبال کر کے اور جلسے کو کامیاب بنا کر اپنا فرض پورا کیا۔ ایسے مخلص اور وفادار ساتھی محمد نواز شریف کی قیمتی اثاثہ ہے جو مشکل ترین وقت میں اپنے قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں مرتضیٰ جاوید عباسی ایم این اے عوام کے ساتھ قریبی رابطے رکھتے ہیں۔ دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے حلقے کی عوام ان کی قیادت پر مکمل اظہار کرتے ہیں۔ موصوف عوام کو کال دیتے ہیں تو بچے، نوجوان اور بوڑھے افراد ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں گھروں سے نکلتے ہیں ان کے حلقے کی عوام کی 


ای پیپر