Armenia, atomic bomb, Baku, avenge, defeat, journalists,
03 دسمبر 2020 (11:22) 2020-12-03

باکو: شرمناک شکست کے بعد آرمینیا کے خبارات بھی غیر صحافتی رویے پر اتر آئے اور اپنی حکومت کو جارحانہ اقدامات پر اکسانا شروع کر دیا۔

آرمینیا کے اخبار نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پر ایٹم بم گرا دے اور اپنی شکست کا بدلہ لے۔

امریکا سے شائع ہونے والے آرمینیا کے ایک اخبار میں اسٹیفن التونین نے ایک کالم لکھا جس میں اپنی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ شکست کا بدلہ آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پر ایٹم بم گرا کر لے۔

اس کالم میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمینیا جوہری ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت باکو کو آئندہ 5 ہزار سالوں کے لیے بنجر زمین میں تبدیل کر دے۔

آذربائیجان کے ساتھ 44 دن جاری رہنے والی جنگ میں آرمینیا نے آذری شہروں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے۔


ای پیپر