نیوزی لینڈ اے، پاکستانی ٹیم کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی
03 دسمبر 2020 (09:43) 2020-12-03

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ کی تایخوں میں تبدیلی یا منسوکی کی درخواست کی تھی۔

قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤں میں متعداد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤں روانہ ہوں گے

کوئنز ٹاؤں روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظور درکار ہوگی۔

تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کر رہے ہیں، اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے عالمی وبا کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کا سکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤں سے وانگرائے روانہ ہو جائے گا۔ قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤں سے اکلینڈ روانہ ہو گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آجلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ایک اور پاکستانی کھلاڑی عالمی وبا کا شکار ہو گیا ہے، جس کے بعد متاثرہ کھلاڑیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کا اگلا ٹیسٹ جمعرات کو ہو گا، کلیئر ہونے والے کھلاڑیوں کو آئسولیشن کے دوران ہی ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی ، آئسولیشن کے چودہ دن پورے ہونے پر بھی کھلاڑیون کا چیک اپ ہو گا، جو کھلاڑی مکمل صحت یاب ہوگئے انہیں آئسولیشن سے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔


ای پیپر