پرویز مشرف کمیشن کے ذریعے بیان دینے پر رضامند
03 دسمبر 2019 (22:58) 2019-12-03

دبئی :سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری نظر میں مجھ پر آئین شکنی کا کیس بے بنیاد ہے ، میری طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میرا آناجانا لگا رہتا ہے ، میں چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھ کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے ایک کمیشن بنایا جائے جو اس کیس میں میری بات سنے اوردیکھے کہ میری کیا حالت ہے ؟

انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کمیشن کی بات کوسناجائے مجھے امید ہے کہ مجھ کو انصاف ملے گا ۔


ای پیپر