وسیم اکرم کا پاکستان سے محبت کرنے پراپنی اہلیہ شنیرا اکرم کا شکریہ
03 دسمبر 2019 (19:25) 2019-12-03

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور تمام پاکستانیوں کو شنیرا پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے رد عمل میں لکھا کہ آپ میرا اور تمام پاکستانیوں کا فخر ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ شنیرا اکرم غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنے والی عالمی این جی او فریڈ ہالوزکی پاکستانی سفیر مقرر کر دی گئی ہیں ۔

سابق کپتان نے اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب شنیرا اکرم نے بھی شوہروسیم اکرم کی پزیرائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ای پیپر