برطانیہ، پاکستانی شخصیت کے اکا ﺅنٹ اور جائیداد منجمد کرنے کا حکم
03 دسمبر 2019 (17:01) 2019-12-03

لندن: معروف پاکستانی کاروباری شخصیت نے ایک کروڑ 90 لاکھ پانڈ مالیت کے اثاثے برطانیہ کی تفتیش کار کمپنی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تفتیش کاروں کو این سی اے کی جانب سے برطانوی بینکوں میں موجود ایک کروڑ چالیس لاکھ پانڈز کی رقم منجمد کرنے کے نو احکامات ملے تھے۔ ان احکامات کی بنیاد یہ تھی کہ یہ پیسہ جرائم کے ذریعے کمایا گیا ہے۔

اس ضمن میں پاکستانی کاروباری شخصیت اور این سی اے کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق وہ ہائیڈ پارک میں موجود اپنے اثاثے کی ملکیت برطانوی کمپنی کے حوالے کر دیں گے جس کی مالیت پانچ کروڑ پانڈ ہے۔


ای پیپر