اعظم سواتی کے استعفیٰ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا دوٹوک مو قف
03 دسمبر 2018 (20:47) 2018-12-03

اسلام آباد:یراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم سواتی قصور وار ثابت ہو گئے تو وہ خود مستعفی ہوجائیں گے.

پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف امور پر بات کی ۔ اعظم سواتی کیس پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ اعظم سواتی کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی۔کسی کو بچانے کیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

بابراعوان نے خود اپنے عہدے سے استعفا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ خود استعفی دے دیں گے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ اس کیس کی شفافیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں ، آپ خود دیکھ لیں کی اعظم سواتی کے خلاف جتنی بھی تحقیقات ہوئی ہیں وہ میرے ماتحت ہوئی ۔


ای پیپر