فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی
03 دسمبر 2018 (15:19) 2018-12-03

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ آج صبح امریکی صدر کا خط ملا جس میں ٹرمپ نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا اور ساتھ ہی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم کہتے ہیں افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ماضی میں امریکہ سے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا گیا۔ ہم نے امریکا کو برابری کی بنیاد پر جواب دیا ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خبریں دیکھ کر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا پتہ چلا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کو کسی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے۔


ای پیپر