فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور میں موٹر سائیکل پر سوار ہوشیار! ٹریفک پولیس کی دی گئی مہلت ختم
03 دسمبر 2018 (11:32) 2018-12-03

لاہور : موٹر سائیکل پر جتنے بندے، اتنے ہیلمٹ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آج سے عملدرآمد شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے ہر شخص کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، آج سے موٹر سائیکل پر دونوں سواروں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا خلاف ورزی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔ مال روڈ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جبکہ مارکیٹ میں ہیلمٹ شارٹ ہوگئے۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی پریشان ہوگئے۔ چند گھنٹوں میں سیکڑوں چالان ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک ہیلمٹ تو سمجھ آتا ہے اب پیچھے بیٹھا بھی ہیلمٹ پہنے گا؟ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے بغیر ہیلمٹ سکینڈ سیٹر کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئے کہ اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔


ای پیپر