فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج سے شروع ہو گا
03 دسمبر 2018 (09:31) 2018-12-03

دبئی: ٹیسٹ ٹرافی کون اُٹھائے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین اور کیویز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم میں زخمی محمد عباس کی جگہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیپ کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ون مین شو کرنیوالے سپن کے شاہ یاسرشاہ پھر سے کیویز پر دھاک بٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاکستان کی سیریز میں جیت اسکی عالمی رینکنگ میں ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کا چوتھا جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔


ای پیپر