فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل ناردرن واریرز نے جیت لیا
03 دسمبر 2018 (09:09) 2018-12-03

شارجہ: ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل ناردرن واریرز نے جیت لیا، فائنل میں واریرز نے پختونز کو بائیس رنز سے شکست دے دی۔

طوفانی میچ میں واریرز نے 140 رنز بنائے، شاہد آفریدی کی ٹیم 118 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ واریرز کے فائر ورکس نے سنسنی بکھیردی۔ رومن پاول کے 25 گیندوں پر 61 رنز جبکہ رسل کے بارہ گیندوں پر 38 رنز کے نتیجے میں واریرز نے 140 رنز بنائے۔

پختونز پوری جان لڑا کر بھی ٹارگٹ تک نہ پہنچ سکے اور آفریدی الیون 118 رنز بنا پائی۔ یوں انٹرٹینمنٹ سے بھرپور میلہ واریرز کی جیت پر تمام ہوگیا۔


ای پیپر