file photo

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت مقرر
03 اگست 2020 (15:30) 2020-08-03

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت مقرر کر دیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، یہ عہدہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اپنے ٹویٹر پیغام میں ظفر مرزا نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عمران خان کے کہنے پر آیا تھا۔ حالیہ منفی بحث کے سبب استعفیٰ دیا، تاہم میں اپنے کام سے مطمین ہوں ، کورونا کے دوران بہت محنت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں دہری شہریت کے حامل مشیران کو شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا اور تانیہ ایدروس کو بھی دہری شہریت پر تنقید کا سامنا تھا۔


ای پیپر