file photo

عید کی چھٹیاں ختم لیکن عید نہیں، تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری
03 اگست 2020 (13:19) 2020-08-03

لاہور: عید کی چھٹیاں ختم لیکن عید نہیں، تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شہری سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں، قربانی کا گوشت عزیز و اقارب کے علاوہ غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

ملک کے بیشتر شہروں میں عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، دفاتر کھل گئے، آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ملازمین واپس کام پر پہنچ گئے۔ لیکن سندھ میں آج بھی چھٹی ہے، شہری عید کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب قربانی کے بعد آلائشوں کی صفائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور اور فیصل آباد والے گوشت کھا کر ہوگئے بیزار، صبح سویرے ناشتے کی دکانوں کا رخ کر لیا، حلوہ پوری اور میٹھے پوڑے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ کوئٹہ میں بھی ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش، پرنس روڈ، طوغی روڈ اور سمنگلی روڈ کے ہوٹلوں اور دکانوں پر لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔


ای پیپر