file photo

جلال آباد جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
03 اگست 2020 (12:54) 2020-08-03

افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حملے کے نتیجے میں کئی قیدیوں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کر دی، ترجمان کے مطابق پولیس اور خصوصی دستوں نے علاقے کا محاصر کرلیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں ایک ہزار 700 قیدی موجود ہیں جن میں اکثریت داعش اور طالبان جنگجو کی ہے۔


ای پیپر