file photo

حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن 5 اگست سے پہلے ختم کرنے کا فیصلہ
03 اگست 2020 (12:41) 2020-08-03

لاہور: عید الاضحیٰ خیریت سے گزر گئی، حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن 5 اگست سے پہلے ختم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے سمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آئے، تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹس، پارک اور سینما ہال تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

کاروباری مراکز صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر سے جمعہ کھلے رہیں گے، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو اجتماع کی اجازت ہوگی۔

ادھر، بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 17 اگست تک جاری رہے گا۔

خریداری مراکز، دکانیں ہفتے میں 6 دن صبح نو بجے سے رات گیارہ بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ تندور، دودھ دہی، کریانہ اور کھانے پینے کی دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز چوبیس گھنٹے ہفتے میں سات روز کھلے رہیں گے۔


ای پیپر