نان بائی ایسوسی ایشن کا چھ روپے کی روٹی فروخت کرنے سے انکار
03 اگست 2019 (19:21) 2019-08-03

لاہور:پنجاب میں نان روٹی ایسوسی ایشن قیمتوں کے معاملے پرایک بار پھر ڈٹ گئی، چھ روپے کی روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے، اخراجات کی بڑھتی قیمتوں کو مد نظر رکھ کرقیمت وصول کریں گے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے پیرکو پنجاب بھرکے مختلف اضلاع کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اجلاس میں صوبوں کو روٹی کی قیمت میں کمی لانے کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔


ای پیپر