Source : Yahoo

حلف برداری کی تقریب 14اگست کو ہوگی ،تیاریاں شروع
03 اگست 2018 (22:51) 2018-08-03

اسلام آباد: نگران حکومت نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے لئے 14اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ یوم آزادی پر عمران خان ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور پرچم کشائی کی تقریب کا افتتاح بھی کریںگے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق حلف برادری کی تقریب بارے مختلف تاریخوں کا تعین کیا جا رہا تھا لیکن گزشتہ روز نگران وزیراعظم آفس کی طرف سے14اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نوٹیفیکیشن اور دیگر امور 11اگست تک مکمل ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ11اگست کو حلف اٹھائیں کیونکہ 11اگست کو قائداعظم محمد علی جناح نے پہلی گول میز کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔


ای پیپر