نواز شریف کے بعد حسن اور حسین بارے اہم خبر آگئی

03 اگست 2018 (22:00) 2018-08-03
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو تحریری ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔
واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جب کہ چیئرمین نیب نے بھی دونوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔
خصوصی فیچرز