Source : Yahoo

چلاس میں طالبات کے تعلیمی ادارے جلائے جانے پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
03 اگست 2018 (21:53) 2018-08-03

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں طالبات کے تعلیمی ادارے جلانے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچیوں کے تعلیمی اداروں کا جلانا انتہائی افسوس ناک ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائیں گے۔

جمعہ کو عمران خان نے چلاس میں طالبات کے تعلیمی ادارے جلائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ بچیوں کے تعلیمی اداروں کا جلانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور سیکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


ای پیپر