Source : Yahoo

پنجاب میں حکومت کس کی بنے گی ؟نمبرز گیم نے تو پانسا ہی پلٹ دیا
03 اگست 2018 (20:39) 2018-08-03

لاہور:مسلم لیگ(ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبرز پورے ہیں اور انشاءاللہ صوبے میں حکومت ہماری ہی ہوگی جبکہ وفاق میں شہبازشریف اپوزیشن لیڈر کے طورپر کردارادا کریں گے ۔

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی زیرصدارت ایک پارٹی کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم لیگی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب میں حکومت بنانے اور وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہبازشریف وفاق میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے بھی مزید مشاورت کی جائے گی ۔

اجلاس میں شہبازشریف کو لیگی رہنماﺅں کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ان کے پاس اراکین کی تعداد پوری ہے اس وقت 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی۔

لیگی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہبازشریف کو بتایا گیا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔


ای پیپر