Source : Yahoo

متوقع وزیر اعظم عمران خان کو بھی نیب نے طلب کر لیا
03 اگست 2018 (20:04) 2018-08-03

پشاور : قومی احتساب بیور(نیب ) خیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹر سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بیانقلمبند کرانے کیلئے 7 اگست کو طلب کرلیا۔ کے پی کے حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں نیب کے پی کے نے عمران خان کو سات اگست کو طلب کرلیا.

عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے۔ اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور سول ایوی ایشن کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ عمر ان خان کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی اس دن ہی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے عمران خان کے الیکشن سے قبل اٹھارہ جولائی کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر عمران خان نے الیکشن میں مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔


ای پیپر