Source : Yahoo

انتخابات میں دھاندلی سر عام نہیں بلکہ کھلم کھلا ہوئی ،بختاور بھٹو
03 اگست 2018 (18:55) 2018-08-03

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کرائی جائے تو تحریک انصاف مزید نشتیں کھو بیھٹے گی کیونکہ انتخاب میں دھاندلی سرعام نہیں بلکہ کھلم کھلا ہوئی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا بختاور بھٹو نے عام انتخابات 2018کو مذائقہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا کی گئی ہے یہ انتخاب نہیں بلکہ مزاق تھا جوکہ ووٹررز کی توہین کرکے کیا گیا .

بختاور بھٹو نے کہا کہ اگر چند حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی جائے تو سارا پول کھل کر عوام کے سامنے آجائے گا کیونکہ پہلے بھی 10پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کا فرق آیا تو زبردستی ووٹوں کی گنتی کو رکوا دیا ۔


ای پیپر