مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، جسٹس شوکت صدیقی
کیپشن:   Source : Yahoo
03 اگست 2018 (18:47) 2018-08-03

اسلام آباد:ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اس لئے میں برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں، مجھے اور میری فیملی کو جان کے خطرات ہیں، خطرات اور دباو کی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔


ای پیپر