Source : Yahoo

افغانستان ، مسجد میں یکے بعد دیگرے دو خود کش بم دھماکے
03 اگست 2018 (18:22) 2018-08-03

کابل : افغانستان میں مسجد میں یکے بعد دیگرے دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے مشرقی صوبہ پکتیا کے قصبہ گردیز میں واقع مسجد امام زمان میں اسوقت ہوا جب بڑی تعداد میں نمازی جمعہ کی نما ز کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔ دونوں دھما کے یکے بعد دیگرے ہوے ہیں ۔

پولیس حکام کا کہنا کہ دھماکوں کی تفصیلات کا فوری علم نہیں ہو سکا ھکام کا کہنا ہے کہ دھمکاکوں کے نتیجے میں پندرہ نمازی موقع پر جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ھکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ میڈیا نمائندوں سمیت کسی کو بھی دھماکوں والی جگہ پر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔


ای پیپر