Source : Yahoo

اورنج لائن ٹرین ،میٹروبس کا اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا
03 اگست 2018 (17:49) 2018-08-03

لاہور: نیب لاہور کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف ثبوت حاصل کرنے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور نیب لاہور نے سابق پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے تینوں اہم اورمیگا پروجیکٹس جن میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،لاہور میں بننے والی میٹرو بس اور راولپنڈی میں بنائی گئی میٹرو بس کا تمام اہم ریکارڈ حاصل کر لیا ہے .

  نیب لاہور اپنی تحقیقات کا دائر ہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹوں کا جائزہ لیکر کیس کو آگے بڑھائے گا بتایاگیا ہے کہ احد چیمہ کے دور میں میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہواتھا اور انہوں نے اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا نیب نے میگا پروجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے نیب لاہور نے سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے تین اہم میگا پروجیکٹس جن میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ،لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس منصوبوں کے اہم ریکارڈ کے حصول کیلئے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے مراسلہ ارسال کیا تھا جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تینوں اہم اور میگا پروجیکٹس کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے.

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں میگا پروجیکٹس کے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق احد چیمہ کا اہم کردار سامنے آیا ہے اور احد چیمہ نے بھرپور طور پر قواعد وضوابط سے ہٹ کر ان منصوبوں میں مداخلت کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ذرائع نے مزید بتایاہے کہ ملنے والے ریکارڈ کے بعد نیب لاہور اب احد چیمہ کیخلاف مزید ریفرنس دائر کریگا واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تینوں اہم منصوبوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے نیب لاہور کو انکوائری کا حکم جاری کیا تھا۔


ای پیپر