حمزہ شہباز نے انتخابی مہم پر خرچ کی تفصیلات جمع کروا دیں
03 اگست 2018 (17:34) 2018-08-03


لاہور :لاہور کے حلقہ این اے 124 سے کامیاب مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، حمزہ شہباز نے این اے 124 میں 18 لاکھ 50 ہزار 625 روپے انتخابی مہم میں خرچ کیے۔


تفصیلات کے مطابق این اے 124 کے آر او شاہد بشیر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات درست قرار دیئے۔ لیگی رہنما نے پبلی سٹی کے لیے 15 لاکھ روپے استعمال کیے، لاہور کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے کے کامیاب امیدوار نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائی۔ ریٹرننگ افسر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔


ای پیپر