Source : Yahoo

سرکاری  ملازمین کو تنخواہ عیدالاضحی سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا
03 اگست 2018 (17:12) 2018-08-03

لاہور : وفاقی حکومت نے اپنے تمام محکموں کے ملازمین کو تنخواہ عیدالاضحی سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ایک سمری اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے زیر کنٹرول محکموں جن میں واپڈا،لیسکو،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ،سوئی نادرن گیس سمیت دیگر محکمے شامل ہیں۔

ان کے ملازمین کو عیدالاضحی سے پانچ روز قبل یعنی 17 اگست تک تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام محکموں کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ تمام محکمے اپنے ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا بندوبست کرلیں کیونکہ عیدالاضحی سے قبل ہر شہری نے قربانی کے جانور خریدنے ہوتے ہیں اس لئے تمام محکمے تنخواہوں کی ادائیگی عیدالاضحی سے قبل کرنے کے انتظامات یقینی بنائیں ۔


ای پیپر