Source : Yahoo

چین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے چیف جسٹس بڑا حکم نامہ
03 اگست 2018 (17:04) 2018-08-03

لاہور : چین میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے شاہین ایئر لائن کے مالک احسان صہبائی کو منگل کو طلب کر لیا۔ فاضل چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سوموار سے پہلے تمام مسافروں کو واپس لایا جائے، سول ایوی ایشن کو شاہین ائیر کے جہاز کی اڑان کی حالت سے متعلق رپورٹ ڈیڑھ گھنٹے میں دینے کا بھی حکم دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شاہین ائیر لائنز کے ابریز صاحب کو بھی طیارے میں ساتھ بھیجیں گے، چیف جسٹس پاکستان کو سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ شاہین ایئر لائن کے ریجنل ڈائریکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین کے شہر گوانگ زو میں سعودی ائیر لائنز کے علاوہ تمام فلائٹس معطل کر دی گئیں تھیں، شاہین ائیر لائن کی فلائٹ کیلئے تین بجے کی چیک بک دی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے شاہین ایئر لائنز کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ریجنل ڈائریکٹر شاہین ائیرلائن نے بتایا کہ لاہور سے گوانگ زو کیلئے صرف شاہین ائیر لائنز کی فلائٹس جاتی ہیں، جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد سے گوانگ زو روزانہ چائینہ ائیر لائن کی فلائٹ جاتی ہے، شاہین ایئر لائن نے پیسے بچانے ہیں تو علیحدہ بات ہے، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کوئی بھی جہاز جو غیر محفوظ ہو، مسافروں کو لینے نہیں بھیجنا، سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد جہاز بھیجا جائے اور ساتھ شاہین ائیر کے ابریز صاحب بھی جائیں گے۔


ای پیپر