میری فلمیں کامیاب نہ ہوں تو رو پڑتا ہوں : عامر خان
03 اگست 2018 (15:27) 2018-08-03

ممبئی:بالی وڈ کے نامور اداکار اور ہدایتکار عامر خان نے کہا ہے کہ جب میری فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں تو میں رو پڑتا ہوں ۔

بالی وڈ لیجنڈ عامر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پرتجسس ذہن رکھتے ہیں لیکن ناکامی سے ڈرتے بھی نہیں ہیں پھر بھی اپنی کسی بھی فلم کے ناکام ہونے پر رو پڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا جب بھی وہ کوئی فلم بنا رہے ہوتے ہیں تو وہ پہلے ہی اس فلم کی ناکامی پر اپنے لئے سزا منتخب کر لیتے ہیں کہ وہ افسردہ رہیں گے لیکن یہ اتفاق ہے کہ ان کی ساری فلمیں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

فلم سازی کے متعلق ان کا خیال ہے یہ ایک باہمی عمل ہے اگر رائیٹنگ، کاسٹنگ سے لے کر ایڈیٹنگ تک کسی پہلو میں کمی ہو تو فلم ناکام ہو جاتی ہے۔


ای پیپر