انگلینڈ کے کرکٹر جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلئے
03 اگست 2018 (13:56) 2018-08-03

برمنگھم :انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے۔


تفصیلات کے مطابق وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، روٹ نے گزشتہ روز بھارت کیخلاف شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا‘انہوں نے کیریئر کے 70 ویں میچ میں 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکک 12158 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔


ای پیپر