نیب افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا
03 اگست 2018 (12:56) 2018-08-03

اسلام آباد: نیب افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں دو دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب ملک میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے قائم کردہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں نیب کے افسران اپنی2دن کی تنخواہ اور اہلکار ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے۔


ای پیپر