فوٹوبشکریہ فیس بک

بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا
03 اگست 2018 (11:45) 2018-08-03

لاہور: بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی مجموعی طلب 21 ہزار میگا واٹ جبکہ پیدوار 18 ہزار میگاوات تک ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کو 550 میگا واٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے ٹیکنیکل فالٹ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے تکنیکی خرابیوں کے باعث ہے سسٹم اوور لوڈ ہونے سے ٹرپنگ شکایات بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

 


ای پیپر