فوٹوبشکریہ فیس بک

چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا
03 اگست 2018 (11:22) 2018-08-03

راولپنڈی: عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اب ضمنی انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے سرور خان سے شکست کھا چکے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ عام انتخابات کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں اور رنیال پہنچے ، الیکشن میں سپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چوہدری نثار اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔

 

 

 


ای پیپر