فوٹوبشکریہ فیس بک

حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ
03 اگست 2018 (09:49) 2018-08-03

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے درخواست بھیج دی۔

درخواست جمعرات کے روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر سے بھجوائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب سے انٹر پول سے رابطہ کر کے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر