فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکا نے پاکستانی امداد میں کٹوتی کرکے 15 کروڑ ڈالر کر دی
03 اگست 2018 (09:20) 2018-08-03

نیویارک: امریکا کا 716 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، پاکستانی امداد میں کٹوتی کرکے 15 کروڑ ڈالر کر دی گئی۔ امداد حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم۔ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کیلئے بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دیدی، دفاعی بجٹ میں پاکستان کی امداد میں کٹوتی کرکے 15 کروڑ ڈالر کردی۔ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کرنے کی شق ختم۔

ماضی میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 75 کروڑ سے ایک ارب ڈالر امداد ملا کرتی تھی۔ شرائط کے خاتمے سے پنٹا گان پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا۔ رواں سال کے آغاز پر افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی تمام دفاعی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر امریکی سینیٹ نے ایک بار پھر بھارت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے روسی ہتھیار خریدنے پر پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل حتمی طور پر منظور کرلیا ہے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر