لاہور سے لندن اب صرف ایک گھنٹے میں ممکن ؟
03 اپریل 2021 (14:09) 2021-04-03

لندن : لاہور سے لندن جانے  کے لیے فی الحال نو گھنٹے سے زائد لگ جاتے ہیں لیکن فلوریڈا میں واقع سپر سونک جیٹ فرمم ایریون ایک ایسا جیٹ بنانے پر کام کررہی ہے جو لاہور سے لندن تک کا سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کرسکے گا۔ 

اس جہاز میں ابتدائی طور پر پچاس مسافروں کی گنجائش ہوگی  اس جہاز کو ماحول دوست بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔

ایرون کے چئیرمین ، کا کہنا ہے کہ ہم ایسا جہاز تیار کرنا چاہتے ہیں جو مسافروں وک تین گھنٹوں کے دوران دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی نقل و حمل میں انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے وقت اور بہت سارا سرمایا درکارہوگا۔

فرم نے جدید ترین عالمی مرکز بھی بنایا ہے طیارے کی تیاری ، تجربہ ، تخصیص کی جائے اور بالاآخر دو ہزار ستائیں میں پیش کیا جائیگا۔ ایرین پارک میں تین سو جیٹ طیارے تیار کیے جائیں گے ۔ 

ٹام وائیس کا کہناتھاک ایرین پارک ایرو سپیس ڈیزائن کے لیے مکمل طور پر مربوط کیمپس ہوگا۔ ہمارے پاس پورے طیارے کی جگہ کے ساتھ ساتھ انجیئرنگ فلائٹ ٹیسٹ ہیڈ کوارٹر بنانے کے لیے ہر چیز موجود ہوگی ۔ 

مسٹر وائس نے بتایا کہ یہ پارک ایک سو دس ایکٹر سے زیادہ رقبے پر مشتمل ہوگا۔ 


ای پیپر