کتے نے صحافی کا مائیک چھین لیا
03 اپریل 2021 (12:14) 2021-04-03

ماسکو: روس کے شہر ماسکو میں لائیو کوریج کے دوران اس وقت دلطسپ صورتحال پید اہوگئی جب ایک کتے نے ٹی وی پر بیپر دینے والی خاتون صحافی کا مائیک ہی چھین لیا ۔ 

 روسی ٹی وی میر ٹی وی کی صحافی نادیزہڈا سیزر کہنا مساکو میں بہا کی آمد کے بارے میں رپورٹ کررہی تھیں ، اس لمحے راستے میں گزرتا  کتا بھاگتے ہوئے آیا اور صحافی کو دھکیل کر مائیک چھین لیا ۔ 

ویڈٰیو میں وضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون صحافی خود کو سنبھال کر کتے کے پیچھے بھاگیں تا کہ اس  سے مائیک واپس لیا جاسکے ۔ 

خاتون صحافی کتے کے پیچھے بھاگنے کے ساتھ ساتھ اس رک جاؤ یہاں آئو کہتے بھی دکھائی دی، تاہم لیبر ڈڑ نسل کا کتا بھاگتا رہا ، اور سابقہ سویت یونی کے ممالک ے صارفین اس منظر سے محظوظ ہوتے رہے ۔ 

سٹوڈیو میں موجود نیوز ریڈر ایلنیہ کچھ لمحات کے لیے بالکل حیران رہ گئیں مگر پھر سنبھل کر بولیں کہ اس سے کی وجہ سے ہم کنیکشن کھوچکے ہیں ۔ کچھ دیر بعد خاتون صحافی کتے سے مائیک واپس لینے میں کامیاب ہوگئیں ، تاہم مائیک پر کتے کے دانتوں کے نشانات موجود تھے ۔ 


ای پیپر