معروف اداکارہ نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص
03 اپریل 2020 (16:39) 2020-04-03

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص ہوگئی ،ابتدائی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بریسٹ  کینسر تشخیص کیا گیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور 4 روز سے وہ اس بیماری کا علاج کروارہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کی قبول کرنا، صبر، سمیت اپنے بچوں اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا، نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں بریسٹ کینسر کی اسٹیج ون ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ باقاعدگی سے خودکا چیک اپ کروانا از حد ضروری ہے، کبھی بھی اپنے جسم اور صحت کو نظرانداز نہ کریں،انہوں نے اپنے علاج کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہیں، انہوں نے مداحوں سے فکر نہ کرنے اور اپنا خیال رکھنے کا بھی کہا۔


ای پیپر