نازیہ حسن کی 55 ویں سالگرہ
03 اپریل 2020 (14:14) 2020-04-03

کراچی :برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی ’کوئین آف پاپ‘ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنالی۔نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1975 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بچوں کے پروگرام 'کلیوں کی مالا' سے کیا، جہاں انہوں نے اپنا پہلا گانا 'دوستی ایسا ناتا' گایا تھا۔نازیہ حسن کو بولی وڈ فلم ’’قربانی‘‘ کے لیے گائے گئے گانے ’’آپ جیسا کوئی‘‘ سے عالمی شہرت ملی، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جنہیں فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جنوبی ایشیا میں ڈسکو اور پاپ موسیقی کی ثقافت نازیہ حسین ہی لائیں۔نازیہ حسن کے بہترین گانوں میں دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی شامل ہیں، یہ گانے ا?ج بھی ان کے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔نازیہ حسن 1991 میں پاکستان کی ثقافتی سفیر بنیں۔نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 13 اگست 2000 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں اور اپنے پیچھے پاکستانی پاپ گانوں کی وراثت کو چھوڑ گئیں۔


ای پیپر